ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے گورٹے ساحل پر سڑی مچھلیوں اور کچرے سے گندی بو کا راج : کوئی پوچھنے والا نہیں

بھٹکل تعلقہ کے گورٹے ساحل پر سڑی مچھلیوں اور کچرے سے گندی بو کا راج : کوئی پوچھنے والا نہیں

Sun, 01 Oct 2017 20:47:26    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اکتوبر (ایس اؤنیوز) ملک بھر میں پاکی صفائی کو لےکر سوچھیتا ابھیان جاری ہے، لیکن تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود کے گورٹےکا سمندر ی ساحل پر نہ صرف سڑی ہوئی مچھلیوں اور ڈھیر کردہ کچرے سے گندی بو پھیلی ہوئی ہے بلکہ عوام کے لئے بیماریوں کی دعوت عام دے رہاہے۔

گورٹے کے ساحل پر کچھ ماہی گیر کشتیاں سڑی ہوئی مچھلیوں کو ساحل پر ہی پھینک جانے سے گندگی پھیلنے کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ جہاں تہاں پھیلے ہوئے کچروں کے ڈھیر ، گندی بو سے عوام کی چہل پہل بھی دشوار ہوئی ہے، مچھروں کی بھرمار وغیرہ نے ساحلی مکینوں کو حیران پریشان کردیاہے۔ چلتی ہواؤں سے گندی بو گھروں تک پہنچنے سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، بیماری کا خوف و ہراس پھیلا ہواہے، عوام نے مقامی گرام پنچایت سے اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی مکین راما نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کچھ دنوں سے ساحل پر چلنے والی گندی بو سے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، اس تعلق سے کسی کو فکر نہیں ہے۔ بھٹکل تعلقہ بھر میں ڈینگو، ایچ 1این 1جیسی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں ایسے میں کوئی مناسب اور ضروری کارروائی نہیں کرنےسے مکینوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے،معاملے کو لے کر گرام سبھا میں پیش کرنے کی بات کہی۔


Share: